ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی  ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو رنز 83 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے 38 ویں میچ میں    نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیدرلینڈز کے مائیکل لیوٹ اور اسکاٹ ایڈورڈز 31،31 رنز  بناکر نمایاں  رہے۔

سری لنکا کی جانب سے نوان تھشارا نے 3 ، ونندو ہسارنگا اور متھیشا  پتھیرانا نے 2،2  جبکہ مہیش تھیکشانا اور ڈسن شناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سےقبل نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کوپہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت تو سری لنکن ٹیم نے کوشال مینڈس(46) چارتھ اسالنکا(46) کی برق رفتار بیٹنگ کی بدولت  مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔

دھننجیا ڈی سلوا 34 اور اینجلیو میتھیوز  ناٹ آؤٹ 30  رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کے وین بیک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کنگما، آریان دت، میکرین اور ٹم پرنگل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Exit mobile version