میدان عرفات میں پاکستانی خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی پیدائش – پاک لائیو ٹی وی


میدان عرفات میں پاکستانی خاتون عازم حج کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں 34 سالہ پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کو تکلیف محسوس ہوئی تو انہیں فوری طور پر جبل رحمت ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہنچایاگیا، جہاں ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔ جبل رحمت ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ماں اور بچہ دونوں کو صحت مند قرار دیا۔

یاد رہے کہ رواں حج سیزن کے دوران یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے، اس سے قبل 30 سالہ نائیجیرین خاتون کے ہاں مکہ مکرمہ میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

مکہ مکرمہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں پیدا ہونے والے نومولود بچے کا نام محمد رکھا گیا تھا۔

 

Exit mobile version