بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا – پاک لائیو ٹی وی


بلوچستان کا آئندہ مالی سال کیلئے 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا، تعلیم کے بجٹ میں 300 فیصد اور صحت کے بجٹ کو 100 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے۔

صوبائی وزیرخزانہ میر شعیب احمد نوشروانی 22 جون کو بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 800 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کریں گے۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق سے 667 ارب 50 کروڑ سے زیادہ کی رقم ملے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کو مالی سال 25-2024 کے دوران آئل اینڈ گیس کی رائیلٹی کی مد میں 20 ارب 55 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوگی۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کے ارکان صوبائی اسمبلی سے بجٹ کے بارے میں مشاورت کی۔

اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

Exit mobile version