سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق ایک اور بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق ایک اور بڑی خبر آگئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق ایک اور بڑی خبر آگئی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں وعدے کے مطابق 26 فیصد اضافہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، حالیہ بجٹ پر مختلف سیاسی جماعتوں کی مختلف رائے تھی۔ امن وامان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختوںخوا کے جنوبی اضلاع دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشتگردی کے معاملے پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے بریفنگ لی جائے اور وزیراعلیٰ لا اینڈ آرڈر پر ان کمیرہ اجلاس بلا کرممبران کو اعتماد میں لیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اپنے ضلع میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، لوگ شام کے بعد گھر سے نہیں نکل سکتے، وزیراعلیٰ ٹریک سوٹ کے بجائے کھیلوں کے میدان آباد کریں، پی سی بی سے کے پی میں کرکٹ گراؤنڈ بنانے کا کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی نے 26 یونیورسٹیز کے وی سی تعیناتی سے متعلق کوئی سمری نہیں بھیجی، ہمارے صوبے کا تعلیمی معیار تباہ ہوچکا ہے، تعلیمی اصلاحات کے لیے ایک ٹاسک فورس بناؤں گا، صوبے کے حقوق کے لیے جرگہ بنائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتیں شامل کر کے وفاق سے اپنے حقوق گیس، پانی اور بجلی لوں گا، وزیراعظم سے ملاقات کر کے خیبرپختو نخوا کے پراجیکٹ کی درخواست کی۔

 گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چشمہ لفٹ کنال کے لئے پیسے مختص کیے، امید ہے اس سال چشمہ لفٹ کنال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Exit mobile version