کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کرنے والوں کے لئے بڑی خبر – پاک لائیو ٹی وی


کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں فنانس بل 2024 سے متعلق بجٹ تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ نے کہا کہ پی او ایس انوائس سسٹم پر عملدرآمد نہ کرنے والے ری ٹیلرز کیخلاف کارروائی ہوگی، ایک دن میں 3 اور ہفتے میں 5 غیرقانونی انوائسز کی شکایت پر کاروبار سیل ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 5 لاکھ جرمانے وصول کرکے 7 دن بعد کاروبار یا دکان کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ارکان نے شکایت کی کہ ریسٹورنٹس سمیت بہت سے ری ٹیلرز کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈ وصول نہیں کرتے، سلیم مانڈوی والا کا بھی کہنا تھا کہ دکاندار یا ریسٹورنٹس والے مشین کا لنک ڈاؤن ہونے کا بہانہ کر دیتے ہیں۔

دوران اجلاس سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کتابوں کی خریداری پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ نہیں لی جاتی، برطانیہ میں صرف ایک سینڈویچ خریدنے پر بھی کارڈ سے پیمنٹ لی جاتی ہے، 30 ہزار روپے کے بل پر ری ٹیلرز کی مشین بیٹھ جاتی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کوئی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ قبول نہیں کرتا تو کاروبار سیل کیا جائے گا، صارفین کی یومیہ 3 یا ہفتے میں 5 شکایات کی بنیاد پر کارروائی ہوگی۔

Exit mobile version