ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا – پاک لائیو ٹی وی


ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔

ٹویوٹا پاکستان کے سی ای او علی اصغر جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے مشہور ماڈلز کے 50 یونٹس برآمد کرے گی، منصوبے کے تحت ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کو ٹویوٹا فارچیونر، ریوو اور کرولا کراس کاریں برآمد کی جائیں گی، جس سے 15 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی برآمدات کے علاوہ کمپنی 150 ورکرز کو جاپان بھیجے گی جس سے 25 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا، کمپنی نے اگلے 10 ماہ میں مزید 100 ورکرز کو بیرون ملک بھجوانے کا ہدف رکھا ہے جس سے آمدن میں دگنا اضافہ ہوگا۔

علی اصغر جمالی نے کہا کہ پاکستانی صنعت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی صنعتی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر برآمدات کے لیے موزوں خصوصاً افریقی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدوں کے لیے بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

ٹویوٹا پاکستان کے سی ای او نے پاکستانی ہنرمندوں کو بیرون ملک بھجوانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کو پانے کے لیے ایک بہتر کاروباری ماحول اور مستحکم پالیسی نہایت ضروری ہے۔

Exit mobile version