بجٹ سے قبل سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


بجٹ سے قبل سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آؓباد: بجٹ سے قبل سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

سیمنٹ کی بیرون ملک طلب میں اضافہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے مقامی سطح پر سیمنٹ کی قیمت بڑھا دی ہے جب کہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے سیمنٹ کے بیگ کی قیمت میں دس سے پندرہ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

سابق چیئرمین آباد عارف جیوا کا کہنا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے پنجاب کے اندر ایک ماہ میں سیمنٹ کے بیگ کی قیمتوں میں 115 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

عارف جیوا کے مطابق 16 مئی کو سمینٹ کی بوری 1130 کی تھی جو اب بڑھ کر 12 سو 45 روپے کی ہوگئی ہے۔

کراچی اور اندرون سندھ سیمنٹ کی بوری ایک ہزار پچاس سے بڑھا کر ایک ہزار ساٹھ روپے کردی ہے، پنجاب میں سیمنٹ کا ریٹیل بڑھ گیا ہے جب کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت سات سو سے آٹھ سو روپے ہونی چاہیے۔

Exit mobile version