نیٹ میٹرنگ پر ٹیکس سے متعلق وزیر توانائی کا اہم بیان آگیا – پاک لائیو ٹی وی


نیٹ میٹرنگ پر ٹیکس سے متعلق وزیر توانائی کا اہم بیان آگیا

نیٹ میٹرنگ پر ٹیکس سے متعلق وزیر توانائی اویس لغاری کا اہم بیان آگیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرک پر ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لوگ ہمارے گرڈ سے ہٹ رہے ہیں، ہماری ڈیمانڈ پر 8 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ناقص کارکردگی کی وجہ سے لوگ سولر پر جارہے ہیں، ایک لاکھ 15 ہزار صارفین سولر لگا چکے ہیں۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے، اوور بلنگ روکنے پر لیسکو کو تین ارب سے زائد کا خسارہ ہوا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ کرنے والا بھی جیل جائے گا۔

Exit mobile version