متعلقہ

نئی پنشن اسکیم متعارف؛ اطلاق کن ملازمین پر ہوگا؟ – پاک لائیو ٹی وی


نئی پنشن اسکیم متعارف؛ اطلاق کن ملازمین پر ہوگا؟

بلوچستان حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بلوچستان محکمہ خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ نئی پنشن اسکیم صوبے میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کےلیے ہو گی۔

 محکمہ خزانہ حکام کے مطابق نئی پنشن اسکیم کا اعلان آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اسکیم کے تحت ملازمین کی پنشن کی رقم ہر ماہ اُن کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی اور اس رقم کے برابر رقم صوبائی حکومت بھی دے گی۔

  نئی پنشن اسکیم میں ہر ماہ جمع ہونے والی رقم ریٹائرمنٹ پر ملازم کو دے دی جائے گی اور اس اسکیم کا اطلاق پہلے سے بھرتی موجودہ ملازمین پر نہیں ہوگا۔