متعلقہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر – پاک لائیو ٹی وی


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث حکومت کی جانب سے ملک میں 15 جون سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پیٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

 اسی طرح عالمی منڈی میں ڈیزل 04 ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اوپیک پلس کے رکن ممالک کی جانب سے پیداواری معاہدوں کو روکنے کی یقین دہانی کے بعد جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

 تاہم مجموعی طور پر ملک میں تیل کی قیمتوں کے تعین کے مقررہ عرصے کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔