متعلقہ

استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر – پاک لائیو ٹی وی


استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

آئندہ بجٹ میں استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر سخت فیصلوں کا امکان ہے جس کے تحت استعمال شدہ گاڑیاں درآمد ہونے کے تین سال تک فروخت نہ ہوسکیں گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر سخت پالیسی فنانس بل میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کسٹمز حکام گاڑیوں کی موجودہ درآمدی پالیسی پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہیں، موجودہ قانون میں کمرشل امپورٹر اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں بک کرواتے ہیں۔

جس کے بعد گاڑی پاکستان میں آتے ہی استعمال کی بجائے مارکیٹ میں فروخت کر دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، وزارت خزانہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔