متعلقہ

بجٹ سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا – پاک لائیو ٹی وی


بجٹ سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا

بجٹ سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اپنا پہلا بجٹ12 جون کو پیش کرنے جارہی ہے لیکن اس سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بجٹ سے قبل فی واٹ کی قیمت میں 8 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد 180 واٹ کا پینل تقریبا 1440 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 588 واٹ کا پینل 4 سے 5 ہزار روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔

 یاد رہے کہ 2024-25 کا بجٹ ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کی تازہ شرائط کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا جائے گا۔