متعلقہ

کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کے معاملے پر آئی ایم ایف حکام کو اپنا نقطہ نظر سمجھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کم آمدن والے طبقے کو ہر حال میں ریلیف دیا جائے، ٹیکس استثنیٰ کے مسئلے پر بھی آئی ایم ایف کو مختلف تجاویز دی ہیں۔

  وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کم آمدنی والے افراد کو مہنگائی سے بچایا جائے۔