متعلقہ

قومی ٹیم کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے، چیئرمین پی سی بی – پاک لائیو ٹی وی


قومی ٹیم کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو چھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی کیا وجوہات ہیں، بھارت کے خلاف شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ لگتا تھا کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا، انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے ابتدائی دونوں میچ ہار چکا ہے، پہلے میچ میں نوآموز امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دے دی تھی جبکہ دوسرے اور ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گرین شرٹس کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا۔

بھارت نے ورلڈکپ کے ایک اور مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو شکست دے دی، گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔