پاکستانی ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے نامور ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ اعظم خان تین ماہ گوجرانوالا کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے۔
انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سے اعظم خان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائے گا۔
قوی ریسلر نے کہا کہ ہم اعظم خان کو روزانہ 5 سے 6 گھنٹے پہلوانوں کے ساتھ ٹریننگ دیں گے، ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تین ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ اور بہترین بیٹنگ کرسکیں گے۔