متعلقہ

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 6 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1286 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.11 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1260 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1199 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.08 فیصد زیادہ ہے۔

 پیوستہ ہفتے ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1198 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1294 روپے، راولپنڈی 1281 روپے، گوجرانوالہ 1300 روپے، سیالکوٹ 1260 روپے اور لاہور میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

 فیصل آباد میں 1280 روپے، سرگودھا 1273 روپے، ملتان 1281 روپے، بہاولپور 1300 روپے، پشاور 1300 اور بنوں میں 1280 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1165 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر 1290 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے اور خضدار میں 1177 روپے ریکارڈ کی گئی۔