متعلقہ

گوگل میپس میں کونسی تبدیلی کی جارہی ہے؟ – پاک لائیو ٹی وی


گوگل میپس میں کونسی تبدیلی کی جارہی ہے؟

گوگل میپس میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کو پسند آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرور کی بجائے ان کی ڈیوائسز میں ہی محفوظ کیا جائے گا۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس تبدیلی سے گوگل میپس کے صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ مل سکے گا۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ یکم دسمبر تک صارفین اپنی لوکیشن ہسٹری کو موبائل ڈیوائسز پر منتقل کر سکتے ہیں جس کے بعد پرانے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرور سے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

لوکیشن ہسٹری سے مراد ان علاقوں یا جگہوں کا ایسا انکرپٹڈ ریکارڈ ہے جہاں آپ جا چکے ہوتے ہیں۔

اس نئے فیچر میں لوکیشن ہسٹری کا نام بدل کر ٹائم لائن کر دیا جائے گا اور اس ڈیٹا کو آپ گوگل اکاؤنٹ کی بجائے اپنے فون پر ہی دیکھ سکیں گے۔

یعنی دسمبر 2024 سے ویب پر آپ لوکیشن ہسٹری تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔