امریکہ سے شکست، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت میں کمی – پاک لائیو ٹی وی


امریکہ سے شکست، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت میں کمی

پاکستان کی امریکہ سے اپ سیٹ شکست کے بعد پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت میں پچاس فیصد تک کمی ہوگئی۔

گزشتہ روز تک پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک ہو رہے تھے مگر آج ان کا کوئی خریدار  نہیں ہے۔ پاکستانی شائقین امریکہ سے ہار پہ دکھ اور مایوسی کا اظہار  کررہے ہیں۔

شائقین کی جانب سے کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم پر شدید تنقید  کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ  یہ ملک کے لیے نہیں صرف پیسے کے لیے کھیلتے ہیں۔

بعض شائقین نے  پاکستان کرکٹ بورڈ پہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے تقرر کو قبضہ گروپ قرار دے دیا۔

شائقین کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے پاکستان میں کرکٹ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ بطور چیئرمین انہیں اتنی غیر متوازن ٹیم نہیں منتخب کرنی چاہیے تھی۔

شائقین کی جانب سے  محسن نقوی کو فوری طور پہ کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سے  ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

Exit mobile version