عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا؛ فی یونٹ کی قیمت میں مزید اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا؛ فی یونٹ کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔

اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں 3 روپے 49 پیسے کا اضافہ مانگا تھا، نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی درخواست پر 30 مارچ کو سماعت کی تھی اور سماعت کے بعد نیپرا نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Exit mobile version