مہنگی بجلی کا معاملہ؛ حکومت نے نیپرا کے کردار کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا – پاک لائیو ٹی وی



مہنگی بجلی کا معاملہ؛ حکومت نے نیپرا کے کردار کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

اسلام آباد: ملک میں مہنگی بجلی کے معاملے پر حکومت نے نیپرا کے کردار کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

پاور ڈویژن نے نیپرا کے کردار پر مایوسی کا اظہار کر دیا، تاہم ماضی میں بجلی کی قیمتوں کی مد میں ڈالر کی بنیاد پر صارفین سے 2 فیصد تک اضافی وصولیاں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ماضی میں ریگولیٹرز نے صارفین کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا۔

حکومت نے نیپرا میں ڈسکوز کی درخواست پر اپنی ورکنگ بھی دینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ حکومت ڈسکوز کو بجلی کی قیمتوں سے متعلق من مانی نہیں کرنے دے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق درخواست پر حکومتی ردعمل ابتدا ہے، حکومت سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ صارفین کے مفاد کا بھی تحفظ کرے گی، ڈسکوز کی ہر درخواست پر وزارت توانائی کو اپنا موقف دینا چاہیے تھا۔

Exit mobile version