متعلقہ

کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف – پاک لائیو ٹی وی


کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف

کراچی: بجلی فراہم کرنے والی واحد کمپنی کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کے درمیان بجلی خریداری پر کوئی معاہدہ نہیں، کے الیکٹرک سرکار سے سی پی پی اے کے ذریعے اضافی بجلی خریدتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نیشنل گریڈ سے 11 سو میگاواٹ تک بجلی خریدتی ہے جب کہ نیپرا کے تحفظات کے باوجود کے الیکٹرک بغیر معاہدہ خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک اور سی پی پی اے میں معاہدہ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ نیپرا  متعدد بار دونوں کو معاہدہ کرنے کی ہدایات جاری کرچکا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کے درمیان خریداری معاہدے کے لئے مزاکرات کے کئی دور ہوئے لیکن مزاکرات کے کئے دور چلنے کے باوجود بھی بجلی خریداری کا معاہدہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے معاہدہ نہ ہونے سے نقصان کراچی کی عوام کا ہورہا ہے۔