متعلقہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی – پاک لائیو ٹی وی


ملک میں مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میں یہ نوید سنائی ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی طرف سےجاری کردہ ماہانہ رپورٹ کےمطابق مئی میں مہنگائی  کی شرح  میں 3.24 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.76 فیصد پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی مہنگائی کی اوسط شرح 24.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ شہروں میں مہنگائی 2.80 فیصد اوردیہی علاقوں میں 3.89 فیصد کم ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 14.35 فیصد رہی جبکہ

گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح8.17 فیصد رکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مئی میں آلو 14.73، گوشت 4 اور لوبیا 3.9 فیصد مہنگا جبکہ ٹماٹر ، پیاز 51، چکن 35.2 اور گندم 22.7 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں مائع ایندھن 9.4 ، بجلی چارجز 4.5 اور موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا، دوسری جانب ایک سال میں بجلی کے چارجز میں 58.7 فیصد اضافہ رکارڈکیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ٹرانسپورٹ سروس 32.2، کاٹن ملبوسات 23.2، پیاز 86.6 ، ٹماٹر 55.4 اور مسالحہ جات 39.17 فیصد مہنگے ہوئے۔