اپنا گھر بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


اپنا گھر بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

اپنا گھر بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لوکل سریے کی کم از کم قیمت میں اب تک مجموعی طور پر 13 ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔

آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 29 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے فی ٹن ہے۔

کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 36 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار،ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 31 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب برانڈڈ سریے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی ہے، مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 61 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 255 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

Exit mobile version