متعلقہ

بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین کیلئے مزید مشکلات – پاک لائیو ٹی وی


بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین کیلئے مزید مشکلات

بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی جس کے باعث صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی صارفین اب سال میں صرف ایک ہی دفعہ بجلی بل کی قسط کراسکیں گے، کنزیومرسروس مینوئل میں ترمیم، بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے گئے۔

نیپرا نے ہدایت جاری کی کہ قسط کرانے کی صورت میں نیا بل کمپیوٹرائز ڈبل ہی جاری کیا جائے جبکہ آخری دن چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

سرکاری چھٹی کے باعث بل عدم ادائیگی پر لیٹ پیمنٹ سر چارج لینے کی بھی ہدایت کی گئی۔