متعلقہ

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اہم اعلان کردیا – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اہم اعلان کردیا

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اہم اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کہا تھا میرے ساتھ آئیں میثاق معیشت کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں خان نہیں تو پاکستان نہیں، ہم کہتے ہیں اگر پاکستان نہیں تو خان بھی نہیں، یہ کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں؟

  مصدق ملک نے کہا کہ ہم نے تو کبھی سنی اتحاد کے لوگوں کو بھی دشمن نہیں سمجھا، ہم سے بات کرنی ہے یا دیوار سے کرنی ہے۔

 وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی ہمیشہ مذمت کی، ان کے دور میں ہم پر غداری کا مقدمہ بنایا گیا تھا، ہم ہر ادارے کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جاکر پہلے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو وزٹ کریں، ڈائیلاگ کریں گے تو مسائل حل کی جانب آئیں گے، بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کرنے کو تیار ہیں۔

 مصدق ملک نے کہا کہ بھرپور کوشش ہے کہ اچھا بجٹ دیں، امپورٹ کم ہو رہی ہے، ایکسپورٹ جتنا ہونا چاہیے اس سے کم ہے، کسان کو پیسے مل رہے ہیں وہ ٹریکٹر خرید رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ  مہنگائی کی شرح 37 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد پر آگئی ہے، ٹیکس کلیکشن میں اس سال 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذائی اشیاء میں مہنگائی کی شرح 40 سے کم ہو کر11فیصد پر آگئی، روپے کی قدر گرنے پر مہنگائی میں اضافہ ہوجاتا ہے، امریکہ ،برطانیہ میں بھی مہنگائی کی لہرآئی ہوئی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ اب تک عوام کو 25 روپے کا ریلیف پیٹرول میں دے چکے ہیں، تجارتی خسارہ 4 ارب ڈالر سے کم ہو کر20 کروڑ ڈالر رہ گیا، یہ تمام اشارے ہیں کہ ہم ترقی کی جانب گامزن ہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں اگر روپے کا بھی ریلیف ہے تو عام آدمی کو دیں، ایک قیدی پر جیل میں کھانے پر 60 لاکھ کا خرچہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے جیل کے برابر والا کمرہ مانگا وہ بھی دیدیا، پرائیویٹ سیکٹر کا کریڈٹ زراعت میں بہت ہے، اللہ نے چاہا تو مہنگائی کی شرح ڈھائی فیصد پر لے آئیں گے۔

  مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، وزیر اعظم کا وژن ہے غریب آدمی کو سہولت فراہم کرنا۔

 وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ملکی معیشت کا بڑا حصہ زراعت پر منحصر ہے، چاہتے ہیں غریب آدمی کی زندگی سے مہنگائی کا بوجھ کم ہو، ہر وزارت کو ملک سےغربت کے خاتمے کا ہدف دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے راستے میں بہت سے چیلنجز آئے ہیں، قدرتی آفات کی وجہ سے بھی ہمیں مشکلات کا سامنا رہا ہے، پوری دنیا میں جو مہنگائی آئی ہے اس کا بھی ہمیں سامنا کرنا پڑا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ اپنے اہداف کی جانب گامزن ہیں، آہستہ آہستہ ترقی کی منزل کی جانب جا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی آ رہی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں غریب آدمی کی زندگی میں کیا چیزیں ضروری ہیں، وزیر اعظم کے دیے گئے ہدف کی جانب جا رہے ہیں، وزارتوں کو اپنے اپنے اہداف دیے گئے ہیں۔