گذشتہ ایک سال کے دوران ٹماٹر، پیار اور آلو کی قیمتوں مہنگی ہوئیں جب کہ زندہ مرغی، انڈے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مہنگی ہونے والی اشیاء
دستاویز کے مطابق ایک سال میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے کا اضافہ ہوا، ایک سال قبل ٹماٹر 43 روپے تھا جو اب 66 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جب کہ ایک سال میں پیاز 45 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک سال قبل پیاز 56 روپے فی کلو تھی جو اب 100 روپے سے زیادہ میں دستیاب ہے۔
دال ماش 107 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک سال قبل دال ماش 450 روپے تھی جو اور اب 557 روپے فی کلو ہے جب کہ آلو فی کلو 8 روپے مہنگا ہوا ہے، 83 روپے فی کلو میں ملنے والا آلو رواں سال 90 روپے کلو کا ہوا۔
ایک سال میں دہی فی کلو 23 روپے مہنگا ہوا، دہی گزشتہ سال 199 روپے کلو تھا جو اب 222 روپے فی کلو ہے۔ دال چنا کی فی کلو قیمت میں ایک سال میں 17 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ایک سال قبل دال چنا 247 روپے تھی اور اب 264 روپے میں دستیاب ہے۔
تازہ دودھ 15 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے، گزشتہ سال 173 روپے میں ملنے والا دودھ اب 188 روپے میں مل رہا ہے۔ بیف کی قیمت میں ایک سال میں 174 روپے فی کلو اضافہ ہوا جو گزشتہ سال بیف 768 روپے کلو تھا اور اب 942 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
گڑ فی کلو 28 روہے مہنگا ہوا جب کہ 177 روپے میں ملنے والا گڑ اب 205 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ سرخ مرچ 200 گرام کی قیمت میں ایک سال میں 129 روپے کا اضافہ ہوا، مرچ کا پیکٹ گزشتہ سال 215 روپے کا تھا جو اب 344 روپے کا ہوگیا۔
لہسن کی فی کلو قیمت میں ایک سال میں 158 روپے کا اضافہ ہوا، 330 روپے گزشتہ سال لہسن کا ریٹ تھا جو اب 488 روپے ہوگیا ہے، ایک سال میں چینی کی فی کلو قیمت میں 24 روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ سال 120 روپے میں دستیاب چینی اب 145 روپے فی کلو کی ہوگئی۔
اسی طرح ایک سال میں دال مسور کی فی کلو قیمت میں 35 روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ سال دال مسور کی قیمت 282 روپے تھی جو اب 317 روپے فی کلو ہے۔ مٹن فی کلو 265 روپے مہنگا ہوا جو گزشتہ سال 1622 روپے کا تھا اور اب 1887 روپے فی کلو کا ہوگیا ہے۔
گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 1681 روپے مہنگی ہوئی، گزشتہ سال گیس 295 روپے اور اب 1976 روپے 50 پیسے کی دستیاب ہے۔ نمک 800 گرام کا پیکٹ 17 روپے مہنگا ہوا جس کی قیمت گزشتہ سال 53 روپے تھی اور اب 70 روپے ہوگئی ہے۔
دال مونگ ایک سال میں 29 روپے تک مہنگی ہوئی ہے جو گزشتہ سال 277 روپے فی کلو تھی اور اب 306 روپے فی کلو ہے۔
سستی ہونے والی اشیاء
ایک سال میں انڈے فی درجن 29 روپے سستے ہوئے جو گزشتہ سال 270 روپے فی درجن تھے اور اب 241 روپے کے ہوگئے ہیں۔ زندہ مرغی 109 روپے فی کلو سستی ہوئی جو گزشتہ سال 430 روپے کلو تھی اور اب 321 روپے کلو ہے۔
ایک سال میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 737 روپے تک سستا ہوا جو گزشتہ سال 2521 روپے میں دستیاب تھا اور اب 1784 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ برانڈڈ خوردنی تیل پانچ لیٹر کی قیمت میں 572 روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی، گزشتہ سال 3230 روپے میں ملنے والا پانچ لیٹر تیل اب 2658 روہے تک مل رہا ہے۔
ایک سال میں گھی کی فی کلو قیمت میں بھی 85 روپے 24 پیسے کمی ہوئی، گزشتہ سال 589.02 پیسے کا ملنے والا گھی اب 503 روہے 78 پیسے فی کلو میں دستیاب ہے۔