متعلقہ

چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی


چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی

چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ماہ میں چاول کی قیمتوں میں کم سے کم 40 اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے تک کمی ہو گئی ہے۔

اسپیشل بریانی رائس کی قیمت 270 سے کم ہو کر220 روپے کلو ہو گئی ہے، مجموعی طور پر یہ چاول 50 روپے کلو تک سستے ہوئے۔

ٹوٹا باسمتی چاول 250 سے کم ہو کر180 روپے کلو ہو گئے ہیں، ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمی 70 روپے ہوئی۔

سپرکرنل باسمتی کی قیمتوں میں 40 روپے کلو تک کمی ہوئی، سپرکرنل چاول کی قیمت 320 سے کم ہو کر280 روپے کلو ہو گئی ہے۔

پرانے سپرداغی چاول کی قیمت 280 سے کم ہو کر245روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ داغی چاول 230 سے کم ہو کر200 روپے کلو ہو گیا ہے۔

سیلا چاول کی فی کلوقیمت میں 60 روپے تک کمی ہوئی ہے،ایک ماہ میں سیلا باسمتی کی قیمت370 سے کم ہو کر310 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔