متعلقہ

یاماہا نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنادی – پاک لائیو ٹی وی


یاماہا نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنادی

یاماہا نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

معروف موٹر سائیکل ساز کمپنی یاماہا نے نئی مہم شروع کی ہے جسے ’ یاماہا میگا ونز‘ کا نام دیا گیا ہے۔

نئی مہم کے تحت 20 مئی سے 31 اگست 2024 تک، یاماہا موٹر سائیکل کے خریدار دلچسپ انعامات جیت سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق موٹر سائیکل خریدنے والے  60 خوش نصیبوں کو نئے اسمارٹ فونز سے نوازا جائے گا۔ 30 خوش نصیب جیتنے والوں کو عمرہ کے لیے واپسی کے ٹکٹ ملیں گے۔

اس کے علاوہ قرعہ اندازی جتنے والے 300 افراد ایسے ہوں گے جنہیں چھ ماہ کیلئے کار آمد فیول کارڈز فراہم کیے جائیں گے جس سے ان کے سفری اخراجات میں بڑی کمی واقع ہو گی۔