متعلقہ

بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑا اعلان

بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار ہوگیا ہے، سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن سے صارفین کو  مفت بجلی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کے لئے رقم مختص کردی، بجٹ میں سولر انرجی کیلئے ابتدائی طور پر5 ارب روپے رکھے گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بجٹ میں سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی اسکیم لارہے ہیں، غریب اور متوسط طبقے کو 2  لاکھ سولر پینلز دیئے جائیں گے، سولرپینلز کی قیمت کا80 فیصد حکومت اور20 فیصد عوام سے لیا جائے گا۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سندھ میں 5 لاکھ ایسے گھر ہیں جہاں سرے سے بجلی ہی موجود نہیں، کراچی سمیت سندھ میں سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن لگائیں گے۔