مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ کیلئے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہ اپریل کے ایف سی اے کی مد میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ من و عن منظوری سے صارفین پر 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی۔ اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ مقامی گیس سے 11.28 درآمدی ایل این جی سے 24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔