متعلقہ

پیٹرول یکم جون سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


پیٹرول یکم جون سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ بڑی خوشخبری

یکم جون سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل 30 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔