حکومت نے پنجاب کے اساتذہ کیلئے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے اساتذہ کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت معذور، بیوہ، مطلقہ اور طویل فاصلہ کی صورت میں اساتذہ کی ٹرانسفر پورا سال کھلی رہے گی۔
فیصلے کے مطابق جنرل ٹرانسفر اور میوچل ٹرانسفر کی اجازت سال میں دو بار ہوگی، جبکہ انٹرڈسٹرکٹ اور ویڈ لاک ٹرانسفر بھی پورا سال کھلی رہے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کیا جائے گا، تمام ضلعی کمیٹیاں درخواستوں پر فیصلہ 30 دنوں میں یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔