متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی ریکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ترقی حاصل کرلی۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی ریکنگ میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور پاکستانی کھلاڑیوں کی ریکنگ میں اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

انگلش کپتان جوز بٹلر نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف برمنگھم میں ہونے والے میچ میں 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جس کے بعد وہ ایک درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ ہی کے دوسرے کھلاڑی جونی بیرسٹو نے اس میچ میں 21 رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ وہ 8 درجے ترقی کے بعد 36 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

قومی کھلاڑی فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں 21 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے تھے جس کے بعد انہوں نے 6 درجے ترقی حاصل کی ہے اور اب وہ 51 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں نمایاں کاکردگی دکھانے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی برینڈن کنگ، جانسن چارلس اور کائل میئرز کی ریکنگ میں بہتری آئی ہے۔

برینڈن کنگ 5 درجے ترقی کے بعد 8 ویں، جانسن چارلس 17 درجے ترقی کے بعد 20 ویں اور کائل میئرز 12 درجے ترقی کے بعد 31 ویں نمبر پر آگئے۔

دوسری جانب بولرز کی ریکنگ میں ویسٹ انڈیز کے بولر گداکیش موتی نے بڑی چھلانگ لگائی ہے جب کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں تھیں جس کے باعث انہیں پلیئر آف دی سیریز کے اعزاز سے بھی نواز گیا تھا۔

گداکیش موتی کی ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے اور اب وہ 27 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلش بولر ریس ٹوپلے ایک درجے ترقی پاکر ریکنگ میں 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستانی بولر شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور عماد وسیم نے بھی بولرز کی ریکنگ میں ترقی حاصل کی ہے۔ شاہین آفریدی تین درجے ترقی پاکر 11 ویں، حارث رؤف 2 درجے ترقی کے بعد 25 ویں جب کہ عماد وسیم 14 درجے ترقی حاصل کرکے 38 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔