متعلقہ

مفت سولر سسٹم، غریب عوام کیلئے بڑا تحفہ – پاک لائیو ٹی وی


مفت سولر سسٹم، غریب عوام کیلئے بڑا تحفہ

پنجاب حکومت نے صوبے کے غریب عوام کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

سولر سسٹم اور انسٹالیشن کا تمام خرچہ صوبائی حکومت برداشت کرے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعے صارفین رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

منصوبے پر 10ارب روپے لاگت آئے گی، بجلی چوری، میٹر ٹیمپرنگ ریکارڈ یا کسی بھی دوسری اسکیم سے مستفید گھرانے اہل نہیں ہوں گے۔

دستاویزات کے مطابق اہل صارفین بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے، 100 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو مہیا کیا جائے گا۔

این ٹی سی تصدیق کے بعد اہل صارفین کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو بھی فراہم کرے گا، پی آئی ٹی بی سے جاری حتمی لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو بھیجی جائیں گی۔

دوسری جانب منصوبے پر عملدرآمد کیلئے محکمہ توانائی کو پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری مل گئی، منصوبے کو نئے مالی سال کا حصہ بنا کر اس پر یکم جولائی سے عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔