متعلقہ

رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا امکان

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب ایک کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔

آئی ایم ایف نے نئے مالی سال 2024-25 کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 4 ارب 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تجویز کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤئنٹ خسارے میں ایک ارب 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق جاری مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مقررہ ہدف سے 2 ارب 64 کروڑ ڈالر کم رہنے کا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب ایک کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 5 ارب 65 کروڑ ڈالرز مقررکیا گیا تھا، گذشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہ گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب 48 کروڑ ڈالر چھوڑ کر گئی تھی۔