رواں مالی سال ترسیلات زر، برآمدات و براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر، ایف بی آر محصولات اور نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال روپے کی قدر میں بہتری آئی اور مہنگائی میں کمی ہوئی۔
ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا۔
درآمدات میں رواں مالی سال 5.3 فیصد کی کمی ہوئی اور بیرونی سرمایہ کاری میں 10 ماہ میں 93.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔
زرمبادلہ ذخائر میں 10 ماہ میں 5 ارب ڈالرز تک کا اضافہ ہوا۔