متعلقہ

لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری

لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کے امور پر اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی نے وزیراعظم کو لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خسارے میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

دوران اجلاس شہباز شریف نے ملک بھر میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، بجلی چوری کے خلاف مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق پیش رفت رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔