متعلقہ

سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق حیران کن خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق حیران کن خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق حیران کن خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1254 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے 1217 روپے کے مقابلہ میں 2.96 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1217 روپے ریکارڈ کی گئی۔

 ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں مساوی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1222، راولپنڈی 1228، گوجرانوالہ 1290، سیالکوٹ 1270، لاہور 1273، فیصل آباد 1220 اور سرگودھا میں 1265 روپے ریکارڈکی گئی۔

 ملتان 1261، بہاولپور 1280، پشاور 1250 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1195 اور خضدار میں 1177 روپے ریکارڈ کی گئی۔