متعلقہ

سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد بڑا اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے ہوگئی ہے۔