آئندہ مالی سال کے لئے معاشی شرح نمو 3.7 فیصد کا ہدف مقرر کیے جانے کی تجویز – پاک لائیو ٹی وی


آئندہ مالی سال کے لئے معاشی شرح نمو 3.7 فیصد کا ہدف مقرر کیے جانے کی تجویز

اسلام آباد: بجٹ 2024-25 کے لئے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ 2024-25 کیلئے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کیا گیا ہے جس میں کوآرڈینیشن کمیٹی آئندہ مالی سال کے لئے معاشی شرح نمو کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے معاشی شرح نمو 3.7 فیصد کا ہدف مقرر کیے جانے کی تجویز ہے، صنعتی شعبے کی پیداوار، سروسز شعبے اور زرعی کے شعبے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

ذرائع پلاننگ کمیشن کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے وفاقی ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1200 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام شرکت کریں گے، صوبائی حکومتوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

Exit mobile version