متعلقہ

معروف بھارتی کامیڈین نے دوسری شادی کرلی – پاک لائیو ٹی وی


معروف بھارتی کامیڈین نے دوسری شادی کرلی

بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح و اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی نے میک اپ آرٹسٹ مہ زبین کوٹ والا سے نکاح کیا ہے۔

کامیڈین اپنی دوسری شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اسی لئے ایونٹ کی کوئی تصویر ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اُن کی طرف سے کوئی بیان سامنے آیا۔

شادی کی تقریب میں اس جوڑے کے قریبی رشتہ داروں سمیت دوست احباب نے شرکت کی جبکہ یہ تقریب گزشتہ روز ہوئی۔

واضح رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی میں سے ان کا ایک بیٹا ہے اور جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔