متعلقہ

معروف پاکستانی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا – پاک لائیو ٹی وی


معروف پاکستانی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومل خالد عثمان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کیا۔

اداکارہ نے حجاب کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ ’کیا آپ دوبارہ ڈراموں میں آئیں گی یا نہیں؟‘۔

سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اب ڈراموں میں کام نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ مومل خالد عثمان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2008 کیا تھا، 2015 میں اداکارہ کار حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جبکہ ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے۔

2017 میں مومل خالد اور عثمان پٹیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔