سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر آج صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے سمیت دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ معاہدے کی منطوری دی گئی۔
سعودی کابینہ نے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ذمہ داری تفویض کی۔
کابینہ نے دہشت گردی کے انسداد کے لیے سعودی پبلک پراسیکیوشن اور پاکستانی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی بھی منظوری دی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اجلاس کے آغاز میں کابینہ ارکان کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صحت کے متعلق آگاہ کیا۔