سولر پینل صارفین کیلئے بڑی خبر؛ وزارت توانائی کا اہم بیان آگیا – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینل صارفین کیلئے بڑی خبر؛ وزارت توانائی کا اہم بیان آگیا

وزارت توانائی کا سولر پینل صارفین سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ سے گراس میٹرنگ پر جانے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سولر پینل صارفین پروٹیکٹڈ رہیں گے اور ان کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نہیں نکالا جائے گا۔ اس کے علاوہ نیٹ میٹرنگ پر جانیوالے نئے صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں اب تک سوا لاکھ کے قریب صارفین نیٹ میٹرنگ پر چلے گئے ہیں اور جون 2023 تک نیٹ میٹرنگ والے بجلی صارفین کی تعداد 63 ہزار 703 تھی۔ نیٹ میٹرنگ کنکشنز کی مجموعی صلاحیت بڑھ کر 1735 میگاواٹ ہوگئی ہے اور جون 2024 تک نیٹ میٹرنگ بجلی کی صلاحیت 2100 میگاواٹ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

آف گرڈ سولر صارفین کی تعداد آن گرڈ صارفین سے کہیں زیادہ ہے، اور ڈیٹا کے مطابق اب تک 6800 میگاواٹ کے سولر پینل درآمد کر چکے ہیں۔

Exit mobile version