متعلقہ

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بجلی کمپنیوں  نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ 30 لاکھ روپے اضافی وصولی کی درخواست کردی۔

ڈسکوز کی جانب سے جنوری تا مارچ 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی۔

بجلی  کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

کیپیسٹیی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی کی درخواست  کی گئی ہے جبکہ  آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔