عوام کو بجلی کا جھٹکا؛ بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


عوام کو بجلی کا جھٹکا؛ بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر من و عن عمل کرتے ہوئے عوام کو بجلی کا ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کو تیار ہے۔

بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی حکومتی تیاریاں جاری ہیں، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال کے لئے پاور پرچیز پرائس  کے تعین کی درخواست کردی ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 23 مئی کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے پاور پرچیز پرائس کے سات منظرنامے پیش کیے، پاور پرچیز پرائس کا 25 روپے 3 پیسے سے 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیپرا کی منظوری کے بعد پاور پرچیز پرائس کا بوجھ 3.58 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔

Exit mobile version