کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی – پاک لائیو ٹی وی


کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے 2025 میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کھیلوں کی ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اگلے سال اگست ، ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے  جائیں گے۔

کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں میچز کی تاریخ یا مقام کا تعین نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ دورہ، آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا تسلسل ہے۔

نومبر 2022 میں دورہ پاکستان میں آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیل کر گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دورہ آئرلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کی ہے۔

Exit mobile version