کراچی میں شدید گرمی میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں – پاک لائیو ٹی وی


کراچی میں شدید گرمی میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں

کراچی میں بدترین گرمی کے بعد 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں۔

شہر قائد کے شہریوں نے دہائی کرائی ہے کہ مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے نام 12 گھنٹوں سے زائد لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک اوور بلنگ تو کررہا ہے لیکن لوڈشیڈنگ نے ہماری زندگی برباد کردی۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعوی کیا ہے کہ شہر کے 71 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے، کچھ علاقوں میں کنڈوں کی بہتات یا بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگیوں کے باعث لوڈشیڈنگ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ ویب سائٹ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید بتایا کہ وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے کی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جزو ہے۔

Exit mobile version