بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے – پاک لائیو ٹی وی


بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

بابراعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح بابر اعظم کی بطور کپتان مختصر فارمیٹ میں 45 ویں کامیابی شمار ہوئی۔

کپتان بابر اعظم نے یوگانڈا کے برائن مسابا کی بطور کپتان 44 فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔ برائن مسابا نے 56 میچز میں  سے 44 میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کل 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں 45 میچز میں فتح حاصل کی۔

اس کےعلاوہ انہیں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

بعدازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ بھی دی۔

چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شرٹ دی۔

Exit mobile version