پاکستان نےڈبلن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے 194 رنز کا ہدف 19 گیند قبل حاصل کیا۔ فخرزمان نے 40 گیندوں پر78 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
محمدرضوان نے 46 گیندوں پر75 رنز اسکور کیے، آئرلینڈ نے پہلے کھیل کر7 وکٹوں پر193 رنزبنائے تھے۔ لورکن ٹکر 51 اورہیری ٹیکٹر32 رنز بنا کرنمایاں رہے۔
گیرتھ ڈیلا نے 28، کرٹس کیمفر22 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔ شاہین آفریدی نے49 رنزدے کر3 شکار کیے۔ عباس آفریدی نے2، عامراور نسیم شاہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔